Breaking News
Loading...
Thursday, March 26, 2020

سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی

10:33:00 PM
سندھ حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی، صرف مسجد کا عملہ یا 3 سے 5 افراد مساجد میں نماز ادا کرسکیں گے۔




ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ڈاکٹرز اور دیگر ماہرین نے تجویز دی تھی کہ مساجد میں اجتماعات پر پابندی عائد کی جائے۔ اس سلسلے میں تمام مکاتب فکر کے علماءکے ساتھ مشاورت کی جنہوں نے فیصلے کا اختیار سندھ حکومت کو دیا۔
ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ تجاویز اور مشاورت کے بعد سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ مساجد میں صرف عملے کے ارکان یا 3 سے 5 لوگ جمعہ کی نماز ادا کرسکیں گے اور سندھ بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوں گے، پنجگانہ نمازوں میں بھی یہی پابندی ہوگی جو 27 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہے گی۔

0 comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.

 
Toggle Footer