ورونا وائرس سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا نے کورونا کے خلاف ہنگامی امداد کے لیے پاکستان کوترجیحی ملک میں رکھا ہے، لیب اور کورونا وائرس کی نشاندہی کے لیے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر کے نئے فنڈز
فراہم کیے جائیں گے۔
فراہم کیے جائیں گے۔
پال جانز کاکہنا تھا کہ امریکا نے پاکستانی حکومت کی درخواست پرفوری طور پرکوروناوائرس کے لیے ضروری سامان کی خریداری کا نظام وضع کیا ہے۔امریکی سفیر کاکہنا تھاکہ امریکا اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دیرینہ شراکت دار ہیں اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) سے 100 سے زائد فارغ التحصیل پاکستانی گلگت بلتستان اور پنجاب میں کوروناکے معاملات کی تحقیقات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام کے لیے 18ملین ڈالرفراہم کییگئے جب کہ خیبرپختونخوا کو 13 جدید ایمبولینسیں بھی فراہم کررہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.