Breaking News
Loading...
Thursday, March 26, 2020

ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بڑا اعلان کر دیا

10:26:00 PM
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے



 کہ آج ملک بھرکی کوئی مسجد بند نہیں ہو گی،مسجدیں بند کرنے کا تو لفظ بھی ہمیں استعمال نہیں کرنا چاہیئے،اگر کسی کو یہ غلط فہمی ہے کہ پاکستان میں ہمارے ہسپتال کورونا وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں تو اس غلط فہمی سے نکل جائیں،اللہ تعالٰی کی مرضی کے بغیر کوئی عمل نہیں ہو سکتااور صرف وہی شفاء دیتا ہے،ہمیں اپنے گھروں میں بیٹھ کر  اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی 
چاہئے اور زیادہ سے زیادہ استغفار کرنا چاہئے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے اندر علماء کی جانب سے دیئے جانے والا فتویٰ اور اعلامیہ بڑا مناسب ہے جبکہ شیعہ برادری کے علماء نے اَزخود جمعہ کی نماز روکنے کا اعلان کرتے ہوئے فرض نماز مسجد کی بجائے گھروں میں پڑنے کا کہا ہے ،دوسرے مسالک کے علماء کے ساتھ  ہونے والے اہم ترین اجلاس میں بھی متفقہ لائحہ عمل طے کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں جہاں محسوس کریں تو یہ کہہ سکتی ہیں کہ تین افراد پیش امام ،موذن اور مسجد کی صفائی کرنے والا  مل کرمسجد میں با جماعت نماز ادا کر لیں ،دوسری بات یہ ہے کہ  ہم تمام لوگ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں

0 comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.

 
Toggle Footer