پاکستانی طالب علموں نے 20 سیکنڈ میں کورونا وائرس کی تشخیص کا آلہ بنا دیا

ہمارے بنائے گئے ماڈل کے ذریعے پھیپڑوں کا سٹی اسکین کرکے کورونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص 92 فیصد تک ہوسکتی ہے
پاکستانی طلبا نے 20 سیکنڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کا آلہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اپنی تباہی مچانے کے بعد مہلک کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی تک پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر چکی ہے۔
دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔تاہم ایسے میں پاکستانی طلباء نے کورونا وائرس کی جلد تشخیص کے لئے سسٹم بنایا ہے جو پھیپھڑوں کے کمپیوٹرسی ٹی اسکین سے وائرس کو شناخت کر لے گا۔غلام اسحٰق انسٹیٹیوٹ صوابی میں زیرتعلیم مکینکل انجینئر محمد علی اور ان کے ساتھی کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم راہول راج نے یہ آلہ بنایا ہے۔
0 comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.