
کورونا وائرس فلو سے دوگنا تیزی سے پھیلتا ہے یہ انتہائی طاقتور متعدی مرض ہے، ونیورسٹی کالج لندن سے وابستہ ڈاکٹر ہیو مونٹگمری
چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائر س نے اس وقت پوری دنیا میں اپنے قدم جمائے ہوئیے ہیں جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 22ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 19ہزار کے قریب افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اسی مہلک وائرس کے بارے میں بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کالج لندن سے وابستہ ڈاکٹر ہیو مونٹگمری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس فلو سے دوگنا تیزی سے پھیلتا ہے یہ انتہائی طاقتور متعدی مرض ہے، یہی وجہ ہے کہ ا سے متاثرہ ایک شخص مزید 59 ہزار افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عام فلو ایک انسان سے 3 یا 4 افراد میں منتقل ہوتا ہے اور ان سے مزید 14 افراد میں۔
0 comments:
Post a Comment
Note: Only a member of this blog may post a comment.